Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’گڈبائے ٹوئٹر‘ کرن جوہر نے اپنا ٹوئٹراکاؤنٹ ڈیلیٹ کیوں کیا؟

کرن جوہر کو اکثر ٹوئٹر پر ٹرولز کی جانب سے تنقید کا سامنا رہتا تھا
شائع 10 اکتوبر 2022 10:50pm

معروف بھارتی فلم ڈائریکٹر کرن جوہر نے ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا۔

کرن جوہر کو اکثر ٹوئٹر پر ٹرولز کی جانب سے تنقید کا سامنا رہتا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم چھوڑنے سے قبل کرن جوہر نے ایک پیغام بھی جاری کیا تھا جو اب ٹوئٹر پر موجود نہیں ہے۔

فلم ساز نے اپنے اس پیغام میں کہا تھا کہ ’مثبت توانائیوں کے لیے مزید جگہ بنانے کی جانب یہ ان کا پہلا قدم ہے‘۔

کرن جوہر نے اپنا پہلا قدم بتاتے ہوئے لکھا کہ ’گڈبائے ٹوئٹر‘۔

ان کے اس پیغام پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا رجحان سامنے آیا ہے، کسی نے کرن جوہر کو ٹرول کیا تو کوئی فلم ساز کی کمی کو محسوس کرنے لگا ہے۔

ٹویٹر

Karan Johar