Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برآمدی شعبے کیلئے بجلی 19 روپے 99 پیسے فی یونٹ کرنے کی منظوری

وزارت داخلہ کیلئے41 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ بھی منظور۔۔۔
شائع 10 اکتوبر 2022 09:55pm
اسحاق ڈار ای سی سی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں (تصویر: وزارت خزانہ)
اسحاق ڈار ای سی سی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں (تصویر: وزارت خزانہ)

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں برآمدی شعبے کیلئے بجلی 19 روپے 99 پیسے فی یونٹ کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ ای سی سی نے گندم کی نئی امدادی قیمت سے متعلق سمری مؤخر کردی ہے، جبکہ گوادر پورٹ کو گندم درآمد کیلئے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق فیصلے کا اطلاق یکم اکتوبر 2022 سے 30 جون 2023 تک ہوگا۔

اجلاس میں وزارت داخلہ کیلئے41 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ بھی منظور کی گئی ہے، یہ گرانٹ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے وزارت داخلہ کو ملے گی۔

Ishaq Dar

Ministry of Finance

Economic coordination committee (ECC)