Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ مہربانو کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

اداکارہ نے رواں برس فروری میں خاموشی سے منگنی کی تھی
شائع 10 اکتوبر 2022 09:22pm

اداکارہ مہربانو کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

میک اپ آرٹسٹ سعد سمیع نے مہربانو کی مہندی اور بارات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں، تاہم انہوں نے ان کی شادی سے متعلق مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

میک اپ آرٹسٹ نے 8 اکتوبر کو مہربانو کی مہندی کی ویڈیو شیئر کی جب کہ 9 اکتوبر کو انہوں نے ان کی بارات کی ویڈیو شیئر کی، جس میں مہربانو کو عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

میک اپ آرٹسٹ کے مطابق مہربانو رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں، تاہم انہوں نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ ان کی شادی کہاں اور کس تاریخ کو ہوئی؟

دوسری جانب اداکارہ نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر نہیں کیں اور نہ اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے ۔

یاد رہے کہ اداکارہ نے رواں برس فروری میں پروڈیوسر شاہ رخ علی کے ساتھ خاموشی سے منگنی کی تھی اور انہوں نے اپنی منگنی سے متعلق بھی باضابطہ اعلان نہیں کیا تھا۔

Mahar bano