Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کامران ٹیسوری نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

کامران ٹیسوری ںے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونئیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
شائع 10 اکتوبر 2022 06:58pm
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کامران ٹیسوری سے عہدے کا حلف لیا۔ آرٹ ورک: سفیرالہٰی قریشی
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کامران ٹیسوری سے عہدے کا حلف لیا۔ آرٹ ورک: سفیرالہٰی قریشی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری نے سندھ کے 34 ویں گورنر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے کامران ٹیسوری سے عہدے کا حلف لیا۔

کامران ٹیسوری ںے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونئیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 101 (i) کے تحت محمد کامران خان ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

گورنر سندھ کا عہدہ عمران اسماعیل کے استعفیٰ کے بعد سے خالی تھا۔

Governor Sindh

kamran tessori