Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

تم تو کہتے تھے یہ دنیا کی بہترین ایجنسیاں ہیں، مریم نواز کا طنز

'مخالفین کے خلاف جو ہو وہ حلال اور جو تمھارے خلاف ہو وہ حرام؟'
شائع 10 اکتوبر 2022 05:57pm
تصویر بزریعہ اے پی
تصویر بزریعہ اے پی

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تم تو کہتے تھے یہ دنیا کی بہترین ایجنسیاں ہیں، جن کو سب پتہ ہوتا ہے اور پتہ ہونا بھی چاہیے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ تم کہتے تھے جو میں کرتا ہوں ،جو میں فون کرتا ہوں، ان کو سب پتہ ہوتا ہے۔

مریم نواز نے مزید لکھا کہ مخالفین کے خلاف جو ہو وہ حلال اور جو تمھارے خلاف ہو وہ حرام؟ تمھاری ہر بات میں فتنہ، شر اور سازش ہے۔ شرم کرو!

انہوں نے مزید لکھا کہ تمھیں اصل تکلیف یہ ہے کہ نہ اب مطلب کی جے آئی ٹی ملے گی، نہ تمھارے آنکھوں کانوں والی ایجینسیاں۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ آڈیو لیکس قومی سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہیں کیونکہ اس سے دفتر وزیراعظم اور وزیراعظم ہاؤس کی پوری سیکیورٹی پر سوالیہ نشان آتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ بحیثیت وزیر اعظم میری رہائش گاہ پر میری محفوظ لائن بھی بگ ہوئی۔ ہم لیکس کی صداقت کو ثابت کرنے کے لیے عدالت جانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور پھر جے آئی ٹی تشکیل دینے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ تحقیقات کی جا سکیں کہ کون سی انٹیل ایجنسی بگنگ کی ذمہ دار ہے اور کون آڈیو کو لیک کر رہا ہے جن میں سے بہت سے ایڈٹ/ڈاکٹرڈ ہیں۔

Maryam Nawaz

imran khan

audio leak