Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمد رضوان نے آئی سی سی کا کون سا اعزاز اپنے نام کیا؟

محمد رضوان نے بھارت کے اکشرپٹیل اورآسٹریلیا کے کیمرون گرین کو مات دی
شائع 10 اکتوبر 2022 02:42pm
محمد رضوان نے گزشتہ ماہ 10 ٹی ٹوئنٹی میچزمیں 7 نصف سنچریاں اسکورکیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
محمد رضوان نے گزشتہ ماہ 10 ٹی ٹوئنٹی میچزمیں 7 نصف سنچریاں اسکورکیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان کے وکٹ کیپربیٹرمحمد رضوان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے پلیئرآف دی منتھ کا اعزازاپنے نام کرلیا۔

محمد رضوان کو بہترین کارکردگی پر ستمبرکے مہینے کا آئی سی سی مینزپلیئرآف دی منتھ قراردیا گیا۔

اس اعزازکے لئے محمد رضوان نے بھارت کے اکشرپٹیل اورآسٹریلیا کے کیمرون گرین کو مات دی۔

پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے گزشتہ ماہ 10 ٹی ٹوئنٹی میچزمیں 7 نصف سنچریاں اسکورکیں۔

انہوں نے ایشیا کپ اورانگلینڈکے خلاف ٹی 20سیریزمیں553 رنزاسکورکیے، محمد رضوان ٹی20 رینکنگ کے نمبرون بیٹربھی ہیں۔

یاد رہے کہ آئی سی سی نے ستمبر کے مہینے میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان گزشتہ ہفتے کیا تھا۔

اس سے قبل پاکستانی کپتان بابراعظم 2مرتبہ آئی سی سی پلیئرآف دی منتھ کا ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔

’ایوارڈ جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں‘

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ایوارڈ جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، اعزاز میرے اعتماد میں مزید اضافہ کرے گا،اپنی کارکردگی سے خوش ہوں، اچھی کارکردگی کا تسلسل آسٹریلیا میں جاری رکھنے کی کوشش کروں گا۔

محمد رضوان نے اپنا اعزاز سیلاب متاثرین کے نام کردیا اورکہا امید ہے یہ اعزاز سیلاب متاثرین کے چہرے پر خوشی بکھیر دےگا۔

پاکستان

ICC

mohammad rizwan

player of the month award