Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سبھی لائنیں کُھل گئیں:فون لگائیں، فون بھوت کو بلائیں

کترینہ کی نئی فلم بھوت ناتھ کا آفیشل ٹریلر جاری
شائع 10 اکتوبر 2022 02:48pm

شادی کے بعد کترینہ کیف کی پہلی فلم ”فون بھُوت“ کا آفیشل ٹریلرریلیز کردیا گیا۔

ہاررکامیڈی فلم میں کترینہ کےعلاوہ اداکارسدھانت چترویدی ۔ایشان کھتر، جیکی شیروف اور دیگرشامل ہیں۔

کترینہ نے انسٹاگرام پر فلم کا آفیشل ٹریلرریلیزکرتے ہوئے کیشن لکھا،”اس لائن کی اب سبھی لائنیں کھل گئی ہیں، مہربانی فرماکرفون لگائیے اورفون بھوت کو بلائیے۔“

2 منٹ 49 سیکنڈز طویل دورانیے کے اس ٹریلرمیں شائقین کے لیے مزاح کا بھرپور تڑکا شامل ہے۔

ٹریلرریلیز کیے جانے کے ایک گھنٹے کے اندر اسے 10 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

گرومیت سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے والی فون بھوت کو فرحان اختراوررتیش سدھوانی نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کی کہانی روی شنکرن اور جسویندرسنگھ نے لکھی ہے۔

فون بھوت مئی میں ریلیز ہونے والی کارتک آریان اورکیارا ایڈوانی کی فلم بھول بھلیاں 2 کے بعد رواں سال کی دوسری ہاررکامیڈی ہے۔

کترینہ آخری باراکشے کمار کے ساتھ 2021 میں ریلیزہونے والی فلم سوریاونشی میں نظر آئی تھیں۔ فون بھوت کےعلاوہ کترینہ جلد سلمان خان کے ساتھ ٹائیگر3 میں نظرآئیں گی۔

اداکارہ کے آنے والے پراجیکٹس میں پریانکا چوپڑا اور فرحان اخترکی فلم“ جی لے ذرا“ بھی شامل ہے ۔

Bollywood

Katrina Kaif

Phone Bhoot