Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈی ایچ اے میں آئس فروخت کرنیوالی خاتون گرفتار

ملزمہ ڈانس پارٹیوں کا بھی انعقاد کرتی تھی
شائع 10 اکتوبر 2022 08:21am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

ڈی ایچ اے کراچی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش خاتون کو گرفتار کرنےکا دعویٰ کیا ہے جو پولیس کے مطابق پوش علاقے کے نوجوان لڑے لڑکیوں میں آئس فروخت کرتی تھی۔

پویلس کے مطابق ملزمہ کی شناخت مائرااکرام عرف ماریہ نام سےہوئی جو پولیس کو مطلوب تھی۔

اس کے قبضے سے آئس برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمہ دوسرےعلاقوں میں بھی منشیات کی سپلائی میں ملوث ہے، وہ ڈیفنس میں لڑکوں، لڑکیوں کو بلوا کرڈانس پارٹیوں کا انعقاد کرواتی تھی۔

پولیس نے کہاکہ ملزمہ پارٹی میں موجودنوجوانوں کومختلف قسم کی منشیات مثلا آئس،کرسٹل اورچرس وغیرہ کی فروخت کرتی تھی۔

ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

drugs

drug dealers