Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا کے خاتمے والے دن ٹی وی پر کیا دکھایا جائے گا؟ نشریات کی ویڈیو لیک

اگر آپ یہ ویڈیو کلپ چلتا دیکھیں تو بس دعا کیجئے اور محفوظ مقام تلاش کیجئے۔۔۔
اپ ڈیٹ 09 اکتوبر 2022 10:46pm
تصویر بزریعہ گیٹی امیجز
تصویر بزریعہ گیٹی امیجز

حال ہی میں ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ آخری ویڈیو ہوگی جو امریکی نیوز چینل ”کیبل نیوز نیٹ ورک“ (سی این این) دنیا کے خاتمے کے آخری لمحات میں چلائے گا۔

کہا جاتا ہے کہ اگر آپ سی این این پر یہ ویڈیو کلپ چلتا دیکھیں تو بس دعا کیجئے اور محفوظ مقام تلاش کیجئے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو کلپ ایک ارب پتی براڈکاسٹر تیار کروایا، جس میں دکھایا گیا ہے کہ دنیا کے آخری لمحات میں نیوز بلیٹن کیسا نظر آئے گا۔

سی این این کے بانی ٹیڈ ٹرنر کا یہ کلپ اس انکشاف کے ساتھ لیک کیا گیا کہ ان کے چینل نے قیامت کے دن کی ممکنہ نشریات کا منصوبہ تیار کر رکھا ہے۔

جب انہوں نے کہا کہ، ”سیٹیلائٹ کے مسائل کے علاوہ ہم اس وقت تک نشریات بند نہیں کریں گے جب تک دنیا ختم نہیں ہو جاتی…“

تو اس وقت بہت سے لوگوں نے سوچا کہ وہ مذاق کر رہے ہیں۔

ٹیڈ ٹرنر نے مزید کہا، ”ہم نشریات جاری رکھیں گے اور ہم دنیا کے اختتام کا احاطہ کریں گے، زندہ رہیں گے اور یہ ہمارا آخری پروگرام ہوگا۔“

انہوں نے کہا تھا کہ، ”ہم صرف ایک بار قومی ترانہ بجائیں گے، پہلی جون کو (جس دن CNN شروع ہوا)، اور آخری بار جب دنیا کا خاتمہ ہوگا، ہم سائن آف کرنے سے پہلے ’نیئرر مائی گاڈ ٹو تھی‘ بجائیں گے۔“

اس ویڈیو کو چلانا اس آخری زندہ ملازم کی ذمہ داری ہوگی جو اپنی ناگزیر موت سے پہلے اسے نشر کرے گا۔

مبینہ طور پر 1980 کی دہائی میں ریکارڈ کئے گئے اس کلپ میں ایک ”براس بینڈ“ دکھایا گیا ہے جو ’نیئرر مائی گاڈ ٹو تھی‘ پیش کر رہا ہے۔

یہ گانا مبینہ طور پر جہاز کے ڈوبنے سے پہلے ٹائی ٹینک پر گایا جانے والا آخری گانا تھا۔

یہ کلپ فی الحال سی این این کے MIRA آرکائیو سسٹم پر ”ٹرنر ڈومس ڈے“ ویڈیو کے نام سے محفوظ ہے اور اسے صرف اس وقت استعمال کیا جائے گا جب دنیا کا آخری دن ہوگا۔

قیامت کے دن کے ٹیپ (ڈومس ڈے ٹیپ) کی افواہیں نیویارک میں 1988 میں گردش کرنے لگی تھیں اور پھر 2001 میں ڈیلی نیوز میں دوبارہ منظر عام پر آئیں۔

یہ ویڈیو کلپ لیک کس طرح ہوا؟ اس بارے میں کئی قیاس ہیں لیکن سچ کیا ہے؟ کوئی نہیں جانتا۔

تاہم، کئی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کلپ ویب سائٹ ”جالوپنک“ پر سین این این کے سابق انٹرن مائیکل بالبان نے جاری کیا ہے۔

Apocalypse

weird

CNN Doomsday Video