Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، ایک دہشتگرد گرفتار دو ہلاک

گرفتار دہشت گرد کے سر کی قیمت 15 لاکھ روپے تھی۔۔۔
شائع 09 اکتوبر 2022 07:29pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

پشاور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ دہشت گرد ممتاز کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار دہشت گرد کے سر کی قیمت 15 لاکھ روپے تھی اور اس کا تعلق ٹی ٹی پی کمانڈر اشرف شاہ حسن خیل گروپ سے ہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت بھتہ خوری میں ملوث ہے۔

دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اطلاع دی ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کئے گئے آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کےدوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دونوں دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

مذکورہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ISPR

North Waziristan

CTD

operation