Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت: پجاری کی ساتھیوں سمیت دلت خاتون کی عصمت دری

ملزم نے پہلے خاتون کو گھر میں اکیلا پا کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور اس کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی، پولیس
شائع 09 اکتوبر 2022 06:37pm
آرٹ ورک: سفیر الہٰی قریشی
آرٹ ورک: سفیر الہٰی قریشی

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں پجاری نے ساتھیوں سمیت نوجوان دلت خاتون کو مبینہ طور پر عصمت دری کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق ملزم سنجے شرما متاثرہ کا خاندانی پجاری تھا اور اس کے گھر والوں کے لیے پاجا پاٹ کیا کرتا تھا۔

ابتدائی اطلاعاتی رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق ملزم نے پہلے خاتون کو گھر میں اکیلا پا کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور اس کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی۔

اجمیر نارتھ کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) چھوی شرما نے بتایا کہ بعد میں ملزم نے متاثرہ سے پیسے بٹورے اور پھر کئی لوگوں کے ساتھ دوبارہ اس کی عصمت دری کی۔

ڈی ایس پی چھوی شرما کے مطابق ملزم نے متاثرہ کو نشہ آور ادویات دی تھیں اور اسی لیے خاتون یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ اس فعل میں کتنے لوگ ملوث تھے۔

متاثرہ خاتون کے بیان کے مطابق ملزمان نے اسے گزشتہ ایک ماہ سے قید کر رکھا تھا اور اس دوران اس کے ساتھ کئی بار بد فعلی کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اس کے بچوں اور شوہر کو قتل کرنے اور اس کی ویڈیوز کو عام کرنے کی دھمکی دی تھی۔

شکایت کنندہ نے کہا کہ جب وہ ان کی قید میں تھی تو ملزم نے اسے نشہ آور انجکشن لگائے۔

جب وہ گھر نہیں لوٹی تو اس کے شوہر نے گمشدگی کی شکایت درج کرائی جس کے بعد ملزم نے اسے 27 ستمبر کو تھانے کے باہر چھوڑ دیا۔

ڈی اسی پی شرما کا کہنا ہے کہ متاثرہ کا طبی معائنہ کیا جا چکا ہے اور بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

india

New Delhi

Rape

Priest

Dalit woman rape