Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کامران ٹیسوری کی بطورگورنر سندھ تعیناتی پر ایم کیو ایم کا ردعمل

پہلے مرحلے میں ایم کیوایم کےدیے5 ناموں پر پیشرفت نہ ہوسکی
اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2022 11:55am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

کامران ٹیسوری کی بطورگورنر سندھ تعیناتی پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا موقف سامنے آگیا ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے قیام سے لے کر اب تک سندھ میں گورنر سندھ کا عہدہ خالی تھا، ایم کیوایم نے پہلے مرحلے میں جو پانچ نام دیے تھے ان میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔

ترجمان ایم کیوایم کے مطابق سندھ میں ایک اہم ترین آئینی عہدہ کافی عرصے سے خالی رہنے کے باعث مشاورت سے مزید دو نام وفاق کو ارسال کیے، دوسرے مرحلے میں سابق ممبر قومی اسمبلی عبدالوسیم اور کامران ٹیسوری کا نام تجویز کرکے وفاق کو بھیجے، صدر مملکت نے دوسرے مرحلے پر بھیجے جانے والے ناموں میں سے کامران ٹیسوری کی بحثیت گورنر سندھ تعیناتی منظور کی۔

ترجمان ایم کیوایم پاکستان کا کہنا ہے کہ کامران ٹیسوری وفاق وصوبے کے درمیان ہم آہنگی قائم رکھنے میں بخوبی کردار ادا کریں گے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کامران ٹیسوری سندھ کی محرومیوں کا ازالہ کرنے میں کردار ادا کریں گے، ایم کیو ایم نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر تمام افراد کی شکر گزار ہے۔

Governor Sindh

MQM Pakistan

kamran tessori