Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’رانا ثنا نے ڈرون حملہ کیا تو کسی چیز کی ضمانت نہیں دے سکتے‘

لگتا ہے کہ مارچ روکنے کیلئے رانا ثنا موجود نہیں ہوں گے، فواد چوہدری
شائع 09 اکتوبر 2022 04:15pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے ڈرون حملہ کیا تو کسی چیز کی ضمانت نہیں دے سکتے۔

راولپنڈی میں تقریب سے خطاب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک پر چوروں کا قبضہ ہے، چولہے بجھ گئے ہیں، ملک میں عدم استحکام ہے، لوگوں نے مرنا اور مارنا شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیرِ داخلہ رانا ثنا گرفتاری دیں یا ضمانت کرالیں، لگتا ہے کہ مارچ روکنے کیلئے رانا ثنا موجود نہیں ہوں گے۔

فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے قائد پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف بتائیں این آر او دو ہزار بائیس کیسے لیا؟

انہوں نے کہا آرمی چیف کا کل کا خطاب قابل تعریف ہے، ملک میں عدم استحکام کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا دفتر گھنٹا گھر بن چکا ہے، وزیر دفاع یہ بتائیں کہ آڈیو لیکس کیسے ہوئیں۔

fawad chaudhry

Sheikh Rasheed

azadi march