Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوات میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں کی فائرنگ سے کیپٹن ذوالفقار سمیت 3سپاہی زخمی ہوئے
شائع 09 اکتوبر 2022 01:57pm
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور سیکیورٹی فورسزنے سوات میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کےمطلوب 2دہشت گرد وں کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی پولیس اورسیکیورٹی فورسزکی جانب سے سوات میں مشترکہ کارروائی کی گئی، اس دوران کالعدم تنظیم کے مطلوب 2 دہشت گردمارے گئے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے کیپٹن ذوالفقار سمیت 3سپاہی زخمی ہوئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد سوات کے علاقے رحیم آباد میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

security forces

CTD

operation

Sawat

2 terrorist killed