Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی مزید ایک ماہ کی رخصت منظور

عبداللہ سنبل کو ایک ماہ کے لئے چیف سیکرٹری کے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت
شائع 09 اکتوبر 2022 12:51pm
کامران علی افضل نے موجودہ حکومت کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
کامران علی افضل نے موجودہ حکومت کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پنجاب حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی مزید ایک ماہ کی رخصت منظور کرلی جبکہ عبداللہ سنبل کو مزید ایک ماہ کے لئے چیف سیکرٹری کے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی گئی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے موجودہ حکومت کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

جس کے بعد پنجاب حکومت نے نیا چیف سیکرٹری تعینات کرنے کی سمری وفاق کو بھجوائی تھی، جس میں عبداللہ سنبل، بابر حیات تارڑ اور احمد نواز سکھیرا کے نام شامل تھے۔

مزید پڑھیں: چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل 2 ہفتے کی رخصت پر چلے گئے

وفاقی حکومت نے مستقل چیف سیکرٹری کی تعیناتی نہیں کی جس بناء پر چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے عبداللہ خان سنبل کو چیف سیکرٹری کا چارج دے دیا ہے۔

16 ستمبر کو چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے اپنےعہدے پر کام کرنے سے معذرت کرتے ہوئے 2 ہفتے کی چھٹی لے لی تھی۔

Punjab Govt

kamran ali afzal

cheif secratory punjab

abdullah sunbul