چلاس میں مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق
چلاس کے علاقے بونرداس میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 8 بچے اور ماں شامل ہیں۔
چلاس میں ہنستا بستہ گھرانہ منٹوں میں اجڑگیا، بونرداس میں رات گئے اچانک مکان کی چھت اہلخانہ پر آگری، جس کے نتیجے میں ماں اور اس کے 8 بچے جاں بحق ہوگئے۔
مرنے والوں میں 4 بیٹے اور 4 بیٹیاں شامل ہیں، مقامی افراد نے ملبے سے لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔
گھر کا مالک فراز حادثے کے وقت موجود نہیں تھا، ایک ساتھ 9 لاشیں اٹھنے پرعلاقے میں سوگ کا سماں ہے۔
وزیراعظم کا چلاس میں 9 افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار
وزیراعظم شہباز شریف نے چلاس میں 9 افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ چلاس کے علاقے بونر داس میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد کے جاں بحق ہونے پر بے حد دُکھ ہے، ہم متاثرہ خاندان کے غم میں شریک ہیں اور خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے، آمین!
Comments are closed on this story.