Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میری چھوٹی راک اسٹار، بچی کے انتقال پر افریقی کھلاڑی جذباتی ہوگئے

خبر انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی
اپ ڈیٹ 09 اکتوبر 2022 12:36pm

جنوبی افریقہ کے بلے باز ڈیوڈ ملر نے ایک چھوٹی کے انتقال پر جذباتی پیغام لکھ دیا جو انہیں اپنی بیٹی کی طرح عزیز تھی۔

جنوبی افریقہ کے بلے باز ڈیوڈ ملر نے انسٹاگرام کے ذریعے یہ بتایا کہ اس بچی کا انتقال ہو گیا ہےتاہم انتقال کے حوالے سے انہوں نے تفصیل نہیں بتائی ۔

ایک انسٹاگرام پوسٹ میں ملر نے اس بچی کی بہت ساری تصاویروں پر مبنی ویڈیو شیئر کی، جس کے کیپشن میں انہوں لکھا کہ میری چھوٹی راک اسٹار ، ہمیشہ تم سے پیار کروں گا ۔

انہوں نے انسٹاگرام کی ایک اسٹوری میں لکھا کہ تمہیں بہت یاد کر رہا ہوں اور تمھاری کمی کو محسوس کروں گا کیونکہ تم ”لڑائی“ کو ایک مختلف سطح پر لے گئی۔

بچی کے حوالے سے لکھا کہ تم ہمیشہ ناقابل یقین حد تک مثبت ہوتی تھی اور تمھارے چہرے پر مسکراہٹ ہوتی تھی، تم نے مجھے زندگی کے ہر ایک لمحے کی قدر کرنے کے بارے میں بہت کچھ سکھایا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں تمھارے ساتھ زندگی کے لمحات گزارنے پر بہت عاجزی محسوس کر رہا ہوں، میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں۔

david miller