Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے جارہی ہوں

ثنا خان کے بعد ایک اور بھارتی اداکارہ نے فلمی دنیا کا خیر باد کہہ دیا
اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2022 08:21pm

زائرہ وسیم اور ثنا خان کے بعد ایک اور بھارتی اداکارہ نے اسلام کی خاطر فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

بھوج پوری فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سحر افشاں نے اداکاری کی دنیا کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہہ دیا ہے، سحر نے خود شوبز چھوڑنے کا اعلان اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا۔

سحر افشاں نے لکھا ہے کہ آپ سب کو مطلع کرنا چاہتی ہوں کہ میں نے یہ طے کیا ہے کہ میں شوبز ( فلم انڈسٹری) کو چھوڑنے جارہی ہوں اور اب اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ انشا اللہ میں آئندہ زندگی اسلامی تعلیمات اور اللہ کے احکامات کے مطابق گزارنے کا ارادہ رکھتی ہوں، اپنی گزشتہ زندگی سے توبہ کرتی ہوں اور اللہ سے معافی کی طلبگار ہوں۔

سحر افشاں نے لکھا ہے کہ فلموں میں کام کے دوران مجھے بہت زیادہ شہرت و دولت بھی ملی، لیکن ہمیشہ ایک خلش میں بھی مبتلا رہی کیونکہ ایسی زندگی کا میں نے کبھی بچپن میں بھی تصور نہیں کیا تھا، بس اتفاقا ہی اس فیلڈ میں آئی اور آگے ہی بڑھتی گئی لیکن اب یہ سب کچھ ختم کرنے کا ارادہ کرلیا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ سب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ مجھے استقامت اور نیکی والی زندگی عطا فرمائے۔ امید کرتی ہوں کہ مجھے میری پچھلی زندگی سے نہیں بلکہ آنے والی زندگی سے یاد رکھا جائے گا۔

Sahar afsha