Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

پائلٹ نے ہیلی کاپٹر اڈیالہ گاؤں کے قریب اتار لیا
شائع 08 اکتوبر 2022 07:08pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی ڈی آئی خان سے واپسی پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی، پائلٹ نے ہیلی کاپٹر اڈیالہ گاؤں کے قریب اتار لیا۔

ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد بذریعہ سڑک گاڑیوں سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل بھی عمران خان کے ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

اسلام آباد

imran khan

Bani Gala

helicopter