Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کےحکم پروفاق پر حملے کی تیاری ہے، مریم اورنگزیب

راناثناء کے وارنٹ گرفتاری کی وجہ عمران خان کا خوف ہے
شائع 08 اکتوبر 2022 04:44pm

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی وجہ عمران خان کے خوف کو قراردے دیا۔

ٹوئٹرپرمریم اورنگزیب نے وفاقی وزیرداخلہ کے وارنٹس کو انتشار،فساد، افراتفری پھیلانےکی سازش قراردیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مریم اورنگزیب نے لکھا،”تاکہ فارن ایجنٹ جھوٹے کی کرپشن ،قومی سلامتی سے کھیل اورعوام کو بیوقوف بنانے کی چالوں سے توجہ ہٹائی جا سکے“۔

پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ کے تناظرمیں مریم اورنگزیب نے مزید لکھا کہ،”عمران کے حکم پر وفاق پر حملہ کرنے کی تیاری ہے۔“

واضح رہے کہ راولپنڈی کی عدالت نے آج جعلسازی اور دھوکہ دہی سمیت اُکسانے کے مختلف مقدمات میں راناثناء اللہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Marriyum Aurangzeb

imran khan

Rana Sanaullah

pti long march