Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رانا ثنا کا جرم ثابت ہوچکا ہے، مشیراینٹی کرپشن

2019 میں راناثنا کے خلاف مقدمہ درج ہوا، مصدق عباسی
شائع 08 اکتوبر 2022 04:30pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

مشیراینٹی کرپشن مصدق عباسی نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا جرم ثابت ہوچکا ہے۔

مشیراینٹی کرپشن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2017 میں بسم اللہ ہاؤسنگ سوسائٹی کا افتتاح ہوا، 2018 میں ہاؤسنگ سوسائٹی کو اجازت ملتی ہے، سوسائٹی میں راناثنا کو 2 پلاٹ بطوررشوت دیئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ 2019 میں راناثنا کے خلاف مقدمہ درج ہوا، انکوائری میں رانا ثنا اللہ پیش نہیں ہوئے اور2022 میں راناثنا نے اقرارنامہ بھیجا ہے، کہا گیا 2018 کی رجسٹری میں جولکھا وہ غلط تھا۔

مصدق عباسی نے کہا کہ راناثنا کا جرم ثابت ہوچکا ہے انہوں نے لکھا اے این ایف نے جائیداد کو فریزکیا ہوا ہے، انہوں نے کہا ہم زمین پرتعمیرات کرانا چاہتے ہیں،عدالت سے راناثنا کے وارنٹ حاصل کئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن ٹیم تھانہ کوہسارمیں موجود ہے، دیکھتے ہیں پولیس عدالت کاحکم مانتی ہے یہ نہیں، ہم نے آئی جی اسلام آباد کو بھی طلب کررکھا ہے۔

اسلام آباد

Rana Sanaullah

anti corruption punjab