Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور، انتہائی ایمرجنسی نمبر 15 پر فیک کالز کی بھرمار

فیک کالز کو وارننگ جاری کرنے کے بعد بلاک کیا جاتا ہے
شائع 08 اکتوبر 2022 03:53pm

لاہورپولیس نے شہریوں کی سہولت کے لئے ایمرجنسی نمبرزکی سہولت دے رکھی ہے مگرلاکھوں فیک کالزکے ذریعے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہ رک سکا۔

فیک کالزکی وجہ سے عملہ پریشان ہوچکا ہے جبکہ شہریوں کی جانب سے ”مجھ سے باتیں کرو، پیزا ڈلیوری چاہیئے“ جیسے کالز موصول ہوتی ہیں۔

سیف سیٹیز اتھارٹی کے سرکاری عداد وشمار کے مطابق ستمبر2022 میں پنجاب بھر سے 23 لاکھ 68 ہزار284 موصول ہونی والی کالز میں سے 14 لاکھ 3 ہزار 515 فیک کالز تھیں۔

چیف آپریٹنگ آفیسرسیف سیٹیز اتھارٹی محمد کامران خان کا کہنا ہے کہ 90 فیصد کالز کو روزانہ کی بنیادپر ڈیل کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیک کالز کو وارننگ جاری کرنے کے بعد تنگ کرنے پرعارضی بلاک اور ٹیلی گرافک ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لانے سے مثبت تنائج مل رہے ہیں۔

حکام کے مطابق گزشتہ ماہ ٹریفک سے متعلقہ 8 ہزار284 کالز پر رہنمائی کی گئی، جبکہ 13 لاپتہ افراد کو اپنوں سے ملوانے کے ساتھ ساتھ 86 موٹرسائیکلیں مالکان کے حوالے کی گئیں۔

lahore

Fake Calls

emergency call