Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مبارک ہو! زویا کو ”کیچپ“ مل گیا

کیچپ بھی نہیں لے کرگئی،کے بعد پیش خدمت ہے اگلا سین
شائع 08 اکتوبر 2022 01:22pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستانی ڈرامے پڑوسی ملک بھارت میں خاصے پسند کیے جاتے ہیں جس کی بڑی وجہ کہانی کی بُنت اورغیرضروری طوالت سے گریز کےعلاوہ اُن کے اپنے ملک میں اسٹارپلس کے ڈراموں میں کیے جانے والے“ڈراموں“ سے بیزاری بھی ہے مگرکبھی کبھار پاکستان میں بھی آپ کو ایسا ”ٹچ“ دیکھنے کو مل ہی جاتا ہے کہ رگ ظرافت بےساختہ پھڑک اٹھتی ہے۔

نجی چینل پرنشرکیے جانے والے ڈرامہ سیریل“حبس“کامعاملہ بھی کچھ ایسا ہی ہے جس کے ایک منظرنے دیکھنے والوں کے چہرے پرمسکراہٹیں اور قہقہے بکھیردیے۔

ڈرامے کی 21ویں قسط کے اس منظر میں کھانے کی میزپر ساس سسراور بیٹے بہوکو کھانے کی میز پردکھایا گیا ہے جس میں ساس غالباً بہو کے پیزا کھانے پرمعترض ہیں اور بہوکو پلیٹ میں پٹخ پٹٰخ کر پیزا سلائس دھرتے اورپھر اس پلیٹ کے ہمراہ واک آؤٹ کرتے دکھایا گیا ہے۔

اہلیہ کےاس طرح جانے پر ڈرامے کا کردارعامر والدین سے شکوہ کرتا ہے،”کیچپ بھی نہیں لے کرگئی وہ، آپ لوگوں کو ہوکیا گیا ہے؟ موقع ڈھونڈتےہیں آپ لوگ میری زویا پرغُصہّ اُتارنے کا۔“

اور یہی وہ جملہ تھا جوجہاندیدہ نظررکھنے والوں نے فوری طورپرپکڑا اور ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پرڈال دیا۔

اس کلپ کے وائرل ہوتے ہی صارفین نے طنزومزاح سے بھرپورتبصروں کے علاوہ دلچسپ میمز بھی شیئرکیں۔

؎؎

قیامت کی نگاہ رکھنے والے صارفین نے زویا کی پلٹ میں لارج سائز پیزاکے 3 سلائس دیکھتے ہوئے مستقبل لا نقشہ بھی کھینچ دیا۔

زویا کے لیے حقیقی معنوں میں فکرمند صارفین نے یہ کھوج بھی لگا لی کہ اسے کیچپ مل گیا تھا۔

ایک صارف نے ڈرامے کا اگلا سین شیئرکرتے ہوئے لکھا،”مبارک ہو، مل گیا کیچپ۔“

ڈرامہ سیریل ”حبس“ کی کہانی بھی پاکستانی ڈراموں کے عمومی موضوع یعنی خاندانی مسائل پرمبنی ہے۔

عالیہ مخدوم کے تحریرکردہ اس ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں عشناشاہ، فیروزخان عائشہ عمر، صبا فیصل اور دیگرشامل ہیں۔

Memes

Ketchup

Zoya

Pakistani drama