Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیخوپورہ میں ذہنی مریض نے چن چن کر 8 افراد مار ڈالے

وزیراعلی پنجاب نے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا
اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2022 10:40am

پنجاب کے شہر شیخوپورہ کے سرحدی علاقہ نارنگ منڈی کے گاؤں ہچڑ میں 8 افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم ذہنی مریض لگتا ہے، جس نے تمام افراد کو سوتے میں تیز دھارآلے سے قتل کیا۔

افسوسناک واقعے سے متعلق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر(آر پی او) شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) شیخوپورہ فیصل مختار نے کہا کہ ڈیروں یا گلیوں میں سوئے افراد کو نشانہ بنایا گیا اور پولیس نے ملزم گرفتارکرلیا ہے۔

ترجمان پولیس نے کہا کہ ڈی پی او شیخوپورہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں، جبکہ ملزم ابتدائی طور پر ذہنی مریض لگتا ہے۔

پولیس نے موقع سے تمام شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرنے میں مصروف اور علاقہ کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا

وزیراعلی پنجاب پرویزالٰہی کا شیخوپورہ میں ہونے والے 8 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے افسوسناک واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ کے محرکات اور حقائق کو منظر عام پر لایا جائے، مختلف مقامات پر 8 افراد کے قتل کا واقعہ انتہائی تشویشناک ہے۔

پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے، مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

murder case

Punjab police

Dead Bodies