Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویمن ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 13 رنز سے شکست دے دی

ندا ڈار 56 رنز بنا کر نمایاں رہی۔۔
شائع 07 اکتوبر 2022 09:31pm

ویمن ایشیا کپ کے ایک میچ میں پاکستان نے بھارت کو 13 رنز سے ہرا دیا۔

بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیتنے کے لئے 138 رنز کا ہدف دیا۔

جس کے جواب میں بھارت کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 126 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔

پاکستان کی ندا ڈار کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے 56 رنز بنائے اور دو وکٹیں حاصل کیں۔

sports

women's cricket

Pakistan vs India