Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ سونیا حسین کی نئی فلم ”دادل“کی پہلی جھلک جاری

فلم دادل آئندہ برس عید الفطر پر پر ریلیز کی جائے گی
شائع 07 اکتوبر 2022 09:13pm

پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے اپنی نئی فلم ”دادل“ سے اپنی پہلی جھلک جاری کردی۔

اداکارہ سونیا حسین نے فلم سے اپنی پہلی جھلک جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں محض خوف کیخلاف مزاحمت نہیں ہوں، میں وہ ہمت ہوں جس کا زندگی نےشاید کبھی تصور بھی کیا ہو، میں حیا بلوچ ہوں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ“بسم اللہ“گینگسٹر کرائم تھرلر فلم“دادل “ سے اپنی پہلی جھلک کی نقاب کشائی کررہی ہوں، میری پیشکش لیاری سے تعلق رکھنے والی ابھرنے کی قوت سے مالامال اور ہمت کی حقیقی عکاس جنگجو کی کہانی، آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

یہ فلم لیاری کی مشہور باہمت باکسر حیا بلوچ کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔

ادکارہ سونیا حسین نے بتایا کہ فلم دادل کے ہدایت کار اور مصنف ابوعلیحہ ہیں، نیہا لاج کی پیشکش یہ فلم آئندہ برس عید الفطر پر دنیا بھر کے سنیماز میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔

Sonya hussain