Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’آپ نے لوگوں کو اسپون فیڈ کرنا ہے‘، عمران خان کی ایک ہی روز میں دوسری آڈیو لیک

یہ جو اب کر رہے ہیں نا لیٹر والا، یہ ذرا ہفتہ دس دن پہلے شروع کر دینا چاہئے تھا، اسد عمر
شائع 07 اکتوبر 2022 07:53pm
عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی ایک اور آڈیو لیک سامنے آگئی۔ فوٹو — فائل
عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی ایک اور آڈیو لیک سامنے آگئی۔ فوٹو — فائل

عمران خان کی سفارتی سائفر سے متعلق بعنوان ”سائفر کی اصل کہانی“ کی تیسری مبینہ آڈیو لیک منظر عام پر آگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو لیک میں مبینہ طور پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، پارٹی جنرل سیکرٹری اسد عمر اور شیریں مزاری گفتگو کررہے ہیں۔

آڈیو لیک میں عمران خان نے مبینہ طور پر کہا کہ ’سائفر کا بہت بڑا اثر پوری دنیا میں چلا گیا ہے، حکمت عملی یہ ہے کہ عوام تو ہمارے ساتھ لگ چکی ہے، جو آج آپ نے برینڈ کرنا ہے نا میر جعفر اور میر صادق، آپ کو لوگوں کو سپون فیڈ کرنا ہے۔‘

یہ جو اب کر رہے ہیں نا لیٹر والا، یہ ذرا ہفتہ دس دن پہلے شروع کر دینا چاہئے تھا

اس موقع پر اسد عمر کو یہ کہتے ہوئے سُنا جا سکتا ہے کہ ’یہ جو اب کر رہے ہیں نا لیٹر والا، یہ ذرا ہفتہ دس دن پہلے شروع کر دینا چاہئے تھا۔‘

چائنیز نے آفیشنل اسٹیٹمنٹ جاری کیا ہے: شیریں مزاری

شیریں مزاری کا مبینہ طور پر کہنا تھا کہ ’اس معاملے پر چائنیز نے آفیشنل اسٹیٹمنٹ جاری کیا ہے، امریکا کی ہمارے اندرونی معاملات کی مذمت کرتے ہیں۔‘

آڈیو لیک میں عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ’اسٹریٹجی یہ ہے کہ پبلک ہمارے ساتھ بیٹھی ہے، اب پبلک کے پریشر سے ہم چاہتے ہیں اتوار کو ہائٹ پر پریشر ہو، کہ جو بھی جائے ناں وہاں اسمبلی میں ووٹ دینے کے لئے اس کے یعنی وہ برانڈڈ ہو فار لائف، آپ کو لوگوں کو سپون فیڈ کرنا ہے، مائنڈ آلریڈی فرٹائل گراؤنڈ بنی ہوئی ہے اس وقت کے آپ ان کو فیڈ کردیں گے۔‘

چند گھنٹوں قبل عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو منظر عام پر آئی جس میں وہ نمبر گیم پورا کرنے کے لیے ارکان کی خرید و فروخت یعنی ہارس ٹریڈنگ سے متعلق بات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کئی چالیں چل رہا ہوں: عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک

غیرمصدقہ آڈیو میں عمران خان ہارس ٹریڈنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ،”آپ کوبڑی غلط فہمی ہو گئی ہے جناب کہ نمبر گیم پورے ہیں، یہ نمبر ایسا ہے نہیں۔“

بظاہر یہ آڈیوعمران خان کے خلاف اپوزیشن اتحاد کی تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے سے قبل کی ہے، جب دونوں جانب سے نمبر گیم پورا کرنے کے لئےایڑی چوٹی کا زور لگایا جا رہا تھا اور ارکان کو بھاری رقوم کے عوض حمایت لینے کی خبریں سرگرم تھیں۔

5 میں خرید رہا ہوں ناں، پانچ میرے پاس ہیں، وہ پانچ بہت اہم ہیں: عمران خان

سابق وزیراعظم کو مبینہ طور پریہ کہتے بھی سنا جاسکتا ہے کہ ’کئی چالیں چل رہا ہوں جو پبلک نہیں کرسکتے۔‘

آڈیومیں سُنا جاسکتا ہے کہ ، ”5 میں خرید رہا ہوں ناں، پانچ میرے پاس ہیں، وہ پانچ بہت اہم ہیں، اسے کہیں اگروہ 5 اورکردے نا تو10ہوجائیں گے،تو یہ گیم ہمارے ہاتھ میں ہے“۔

عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ،”اس وقت قوم الارم ہے، لوگ چاہ رہے ہیں کسی طرح ہم جیت جائیں ۔ کوئی فکرنہ کرے، یہ غلط ہے یاٹھیک، کوئی بھی حربہ ہو،ایک ایم این اےبھی توڑدیتا ہے ناں توہمیں بڑافرق پڑے گا“۔

اس سے قبل بھی عمران خان کی 2 آڈیولیک ہوچکی ہیں، پارٹ ون اورٹو کے عنوان سے لیک کی جانے والی ان آڈیوزمیں چیئرمین پی ٹی آئی سائفرپرگفتگو کررہے ہیں۔

عمران خان کی عدالت پیشی کے موقع پرصحافیوں کے سوالات کے جواب میں وہ ان آڈیولیکس کو اپنے حق میں بہت اچھا قراردیتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ،“اب اورکھُل کرکھیلوں گا’۔

نوٹ: آج نیوز اس آڈیو کے مصدقہ ہونے کی تصدیق نہیں کرسکتا۔

pti

PDM

imran khan

horse trading

Asad Umer

audio leak

Cypher

politics 8 Oct 22