Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سی سی پی او لاہور نے مدت ملازمت میں توسیع کیلئے درخواست دائر کردی

ریکارڈ پر تاریخ پیداش درست نہیں تھی۔۔۔
شائع 07 اکتوبر 2022 06:43pm
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر(فوٹو:فائل)
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر(فوٹو:فائل)

سی سی پی او لاہور نے اپنی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کیلئے سروسز ٹریبیونل میں درخواست دائر کر دی۔

اپنی درخواست میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے اپیل کی ہے کہ پولیس سروس جوائن کرتے ہوئے ان کے ریکارڈ پر تاریخ پیداش درست نہیں تھی، اس لیے مدت ملازمت میں 3 سال توسیع دی جائے۔

غلام محمود ڈوگر نے 22 مارچ 2022 میں درخواست دائر کی تھی کہ انہوں نے 1993 میں پولیس سروس جوائن کی تھی اور 23 اپریل 2023 کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔

درخواست کے متن میں انہوں نے کہا کہ پولیس سروس جوائن کرتے وقت شناختی کارڈ پر 1963-04-23 کی تاریخ پیدائش تھی لیکن اصل تاریخ پیدائش 1965-12-28 ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ 2019 میں جج نے تاریخ پیدائش درستگی کی اپیل منظور کی ، فیصلے کے بنیاد پر شناختی کارڈ میں درستگی ہوچکی لیکن سروس بک میں ریکارڈ تبدیل نہیں ہوا ہے۔

punjab

ccpo lahore

Service Tribunal