Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صوبائی وزیر اور رہنما تحریک انصاف کا وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان

ذاتی وجوہات کی بنیاد پر عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے
شائع 07 اکتوبر 2022 06:30pm
سٹی صدر کی حیثیت سے کام کرتا رہوں گا۔ فوٹو — فائل
سٹی صدر کی حیثیت سے کام کرتا رہوں گا۔ فوٹو — فائل

لاہور: صوبائی وزیر معدنیات اور رہنما پاکستان تحریک انصاف لطیف نذر گجر نے وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں لطیف نذر گجر نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی سے کوئی گلہ ہے نہ قیادت سے کوئی شکوہ ہے، اب کچھ وقت اپنے حلقے کو دینا چاہتا ہوں، پارٹی کے سٹی صدر کی حیثیت سے کام کرتا رہوں گا۔

لطیف ںذر گجر کا مزید کہنا تھا کہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو وطن واپسی پر انہیں اپنا استعفیٰ پیش کر دوں گا۔

pti

punjab

Faisalabad