Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیف اللہ نیازی کی گرفتاری، رانا ثنا اللہ جھوٹ بول رہے ہیں یا ایف آئی اے؟ شہباز گل

اس حکومت نے واحیات حرکت کی ہے، شہباز گل
اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2022 08:55pm
رانا ثناء اللہ ڈرے ہوئے ہیں۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
رانا ثناء اللہ ڈرے ہوئے ہیں۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سیف اللہ نیازی کو حراست میں لینے کی تردید کی تو رانا ثناء اللہ نے اس کی تصدیق کی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ سیف اللہ نیازی کی گرفتاری سے متعلق رانا ثناء اللہ جھوٹ بول رہے ہیں یا تو ایف آئی اے جھوٹ بول رہا ہے، جب کہ اس حکومت نے کافی واحیات حرکت کی ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ عمران خان کی جو آڈیو لیک کی گئی وہ غلط جوڑی جا رہی ہے، اس وقت ارکان قومی اسمبلی کی مجموعی تعداد 84 جب کہ کابینہ کے ممبر کی تعداد 74 ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ڈوبی ہوئی معیشت کو 6 فیصد پر لےگئے تھے، اسحاق ڈار کہہ رہے ہیں ڈالر کی اصل قیمت 200 روپے ہونی چاہئے، ہم کہتے ہیں ڈالر کی اصل قیمت 176 روپے ہونی چاہئے، آپ جعلی طریقے سے ڈالر کو 250 روپے پر لے کر گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں جعلی لوٹ مار کے ذمہ دارآپ لوگ ہیں، مفتاح اسماعیل پر مقدمہ درج ہونا چاہئے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ ڈرے ہوئے ہیں اوروہ ویڈیو بنا کرعوام کو بھی ڈرانا چاہتے ہیں۔

pti

Ishaq Dar

Rana Sanaullah

shehbaz gill

audio leak

dollar prices

Saifullah Khan Niazi

politics 8 Oct 22