Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’عمران سائفر کے منٹس بدلنے اور ارکان اسمبلی خریدنے کا اعتراف کر چکا‘

شریف خاندان کے خلاف عمران خان نے اداروں کو استعمال کیا، مریم اورنگزیب
شائع 07 اکتوبر 2022 06:07pm

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان مسلم لیگ ن کا نہیں بلکہ اس ملک کا بدترین دشمن ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے اندر روز ایک شخص جھوٹ بولتا ہے، عمران خان چالیں چل کر لوگوں کو بے وقوف بناتا ہے، اس کا وطیرہ ہے اتنے جھوٹ بولو کہ سچ لگنے لگیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 4 سال ملکی معیشت اور خارجہ امور سے کھیلتا رہا، اس نے ایسا کھیل کھیلا کہ معاشرےکو بگاڑ کر رکھ دیا، عمران نے پاکستان کو عالمی سطح پر شدید نقصان پہنچایا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نئی آڈیو ایک اور تھپڑ ہے، اس کو ملک سے کوئی سروکار نہیں، بلکہ اس کو اپنی انا عزیز ہے اور اقتدار کی ہوس ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کو شرک کہنے والے عمران خان کی اپنی آڈیو سامنے آ چکی ہے جس میں عمران ارکان اسمبلی کو خریدنے کی چال چل رہا ہے، باہر امریکا کی غلامی نا منظور، کمرے میں امریکا کا نام نہیں لینا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے حلف سے غداری کی، وہ سائفر کے منٹس بدلنے اور ارکان اسمبلی کو خریدنے کا اعتراف کرچکے ہیں، انہوں نے خیرات کے پیسے سیاست میں لگائے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف پر ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کی جاسکی، شریف خاندان کے خلاف عمران خان نے اداروں کو استعمال کیا، اس کو دوسروں پر الزامات لگانے سے پہلےاپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے۔

imran khan

Maryam Aurangzeb

horse trading

audio leak

politics 8 Oct 22