Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بختاور بھٹو نے چھوٹے بیٹے کے نام کا انتخاب کرلیا

دوسرے بیٹے کی پیدائش 5 اکتوبرکوہوئی
اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2022 08:55pm

بختاور بھٹو نے اپنے چھوٹے بیٹے کیلئے نام کا انتخاب کرلیا.

گزشتہ روز اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کا اعلان کرنے والی بختاور نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پربتایا کہ انہوں نے نومولود کا نام میرسِجاول محمود چوہدری رکھا ہے۔

بختاور نے بیٹے کے نام کا اعلان کرتے ہوئے ٹوئٹرپر بتایا کہ بیٹے کا نام اس کے نانا بابا کے نام پر رکھا گیا ہے۔

اس نام کی مزید وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ سِج سندھی میں سورج کوکہتے ہیں اور سجاول کا مطلب ہے ابھرتا ہوا سورج۔

محمود چوہدری اور بختاور کے یہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش 5 اکتوبرکو ہوئی تھی۔

بختاوراورمحمود چوہدری کی شادی29جنوری2021کو کراچی کے بلاول بلاول ہاؤس میں ہوئی تھی۔

اسی سال 10 اکتوبر کو محمود چوہدری اور بختاور کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام بختاور کے مرحوم ماموں (میرمرتضیٰ بھٹو ) اوردادا (حاکم علی زرداری ) کے نام پر میرحاکم محمود چوہدری رکھا گیا۔

bakhtawar Bhutto Zardari