Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

خیبرپختونخوا: ینگ ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ڈی جی ہیلتھ کو مراسلہ بھیج دیا۔۔۔۔
شائع 07 اکتوبر 2022 03:44pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا ینگ ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

خیبرپختونخوا میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن دو روز سے ہڑتال پر ہیں اور صوبے بھر کے ہسپتالوں میں او پی ڈیز سے بائیکاٹ کررکھا ہے جس کیخلاف محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایم ٹی آئی سیکشن آفیسر نے ڈی جی ہیلتھ کو مراسلہ بھیج دیا۔

مراسلہ میں لکھا گیا ہے کہ شہریوں کو طبی سہولیات میں خلل قابل سزاء ہے اور ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈی سے بائیکاٹ کرکے قانون کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے قیمتی جانوں کو خطرے میں ڈالا۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کنڑیکٹ کی خلاف وزری پر ٹی ایم اوز کو برخاست کیا جاسکتا ہے اسلئے قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کی نشاندہی کرکے کارروائی کی جائے۔

KPK

Health Department

Young Doctors