Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

”لانگ مارچ کے اعلان سے پہلے ہی امپورٹڈ سرکار پر لرزہ طاری ہے“

وفاقی کابینہ نے عوام کو مایوسی کے سوائے کچھ نہیں دیا۔۔
شائع 07 اکتوبر 2022 03:14pm
میاں اسلم اقبال(فوٹو:فائل)
میاں اسلم اقبال(فوٹو:فائل)

سینئر صوبائی وزیر پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کا اعلان ہونے سے پہلے ہی امپورٹڈ سرکار پر لرزہ طاری ہے، سازش کے ذریعے اقتدار میں آنے والوں کے گھر جانے کا وقت آگیا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر پنجاب میاں اسلم اقبال سے صوبائی وزراء حسنین بہادر دریشک،سردار آصف نکئی،اراکین اسمبلی جہانزیب خان کھچی، سید صمصام بخاری، محمد رضوان،ریاض فتیانہ، ندیم ابراہیم اور دیگر نے ملاقات کی۔

اس موقع پر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عوام کا سمندر اسلام آباد پہنچنے سے قبل ہی مرکز میں بیٹھا کرپٹ ٹولہ بھاگ جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جہازی سائز وفاقی کابینہ نے عوام کو مایوسی کے سوائے کچھ نہیں دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی نااہلی اور کرپشن کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، لندن میں بیٹھا سزا یافتہ مجرم پھر وزرات عظمیٰ کے خواب دیکھ رہا ہے۔

pti

Punjab Govt

Mian Aslam Iqbal