Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کئی چالیں چل رہا ہوں: عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک

غیرمصدقہ آڈیو میں عمران خان ہارس ٹریڈنگ پربات کررہے ہیں
اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2022 04:53pm

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیومنظرعام پرآگئی، لیک آڈیو میں عمران خان نمبر گیم پورا کرنے کے لیے ارکان کی خرید وفروخت پربات کررہے ہیں۔

غیرمصدقہ آڈیو میں عمران خان ہارس ٹریڈنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ،”آپ کوبڑی غلط فہمی ہو گئی ہے جناب کہ نمبر گیم پورے ہیں، یہ نمبر ایسا ہے نہیں۔“

بظاہریہ آڈیوعمران خان کے خلاف اپوزیشن اتحاد کی تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے سے قبل کی ہے، جب دونوں جانب سے نمبر گیم پورا کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا جا رہا تھا اور ارکان کو بھاری رقوم کے عوض حمایت لینے کی خبریں سرگرم تھیں۔

مبینہ آڈیو میں عمران خان کا کہنا ہے کہ ، ”ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہوگیا،اب سےلیکر48 گھنٹےبہت اہم ہیں،اس میں بڑی چیزیں ہورہی ہیں“۔

سابق وزیراعظم کو مبینہ طور پریہ کہتے بھی سنا جاسکتا ہے کہ کئی چالیں چل رہا ہوں جو پبلک نہیں کرسکتے۔

آڈیومیں سُنا جاسکتا ہے کہ ، ”5 میں خرید رہا ہوں ناں، پانچ میرے پاس ہیں، وہ پانچ بہت اہم ہیں، اسے کہیں اگروہ 5 اورکردےنا تو10ہوجائیں گے،تو یہ گیم ہمارے ہاتھ میں ہے“۔

عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ،”اس وقت قوم الارم ہے، لوگ چاہ رہے ہیں کسی طرح ہم جیت جائیں ۔ کوئی فکرنہ کرے، یہ غلط ہے یاٹھیک، کوئی بھی حربہ ہو،ایک ایم این اےبھی توڑدیتا ہے ناں توہمیں بڑافرق پڑے گا“۔

اس سے قبل بھی عمران خان کی 2 آڈیولیک ہوچکی ہیں، پارٹ ون اورٹو کے عنوان سے لیک کی جانے والی ان آڈیوزمیں چیئرمین پی ٹی آئی سائفرپرگفتگو کررہے ہیں۔

مزید پڑھیے:ن لیگ کے بعد جمعہ پی ٹی آئی کیلئے بھی“بھاری“

عمران خان کی عدالت پیشی کے موقع پرصحافیوں کے سوالات کے جواب میں وہ ان آڈیولیکس کو اپنے حق میں بہت اچھا قراردیتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ،“اب اورکھُل کرکھیلوں گا’۔

نوٹ: آج نیوز اس آڈیو کے مصدقہ ہونے کی تصدیق نہیں کرسکتا۔

imran khan

horse trading

audio leak

politics oct 7 22