Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا پہلا دورہ جرمنی

بلاول نے کہا ڈونلڈ لو سے ملاقات میں سائفر یا مبینہ دھمکی پر بات نہیں ہوئی
اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2022 10:56am

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری جرمنی کے پہلے دورے پر برلن پہنچے اور ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکی حکام سے ملاقات میں سیلاب کے علاوہ سائفر یا مبینہ دھمکی پر بات نہیں ہوئی۔

جرمن دفتر خارجہ کے نمائندے ڈاکٹر محمد فیصل اور ان کی ٹیم نے ائیرپورٹ پر بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو اپنے دورے کے دوران اپنی ہم منصب اینالینا بیرباک اور بنڈس پریذیڈنٹ سے ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ لو سے ملاقات میں سائفر یا مبینہ دھمکی پر بات نہیں ہوئی، بات چیت کا محور سیلاب سے تباہی تھا۔

نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بتایا کہ میری امریکی وزیر خارجہ بلنکن سے ملاقات کے موقع پر اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو بھی موجود تھے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ بلنکن سے بات چیت کا محور سیلاب سے تباہی تھا، انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سازش کی بات کرنے والے امریکیوں سے الیکشن کی بات کریں تو افسوسناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب کی کوشش ہے زبردستی کسی امپائر کی انگلی اٹھ جائے، امپائر کی انگلی اٹھنے سے متعلق عمران کی کوشش ناکام رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کب تک عمران کو لاڈلے کی طرح چلائیں گے۔

Germany

Bilawal Bhutto Zardari