Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی لانگ مارچ:اسلام آباد ایئرپورٹ، تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز

30 ہزار کے قریب سیکیورٹی اہلکار اسلام آباد کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گی
اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2022 09:39am
پولیس، رینجرز، ایف سی، ایلیٹ فورس اور سندھ پولیس کے اہلکار تعینات ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے وفاقی پولیس نے سیکیورٹی پلان کوحتمی شکل دے دی۔

ذرائع کے مطابق 30 ہزار کے قریب سیکیورٹی اہلکار اسلام آباد کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ پولیس، رینجرز، ایف سی، ایلیٹ فورس اور سندھ پولیس کے اہلکار تعینات ہوں گے۔

سیکیورٹی اہلکاروں کے کھانے، کنٹینرز اور دیگر اخراجات کی مد میں یومیہ تقریبا 15 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، وزارت خزانہ اور داخلہ کے حکام کو اخراجات سے متعلق آگاہ کردیا گیاہے ۔

خیبرپختونخواسے لانگ مارچ میں شرکت کے لئے بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنان کی آمد کا امکان ہے۔

وفاقی پولیس کے اعلیٰ حکام نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کو بندرکھنے کی بھی تجویز دے دی۔

اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر 1300 کے قریب کنٹینرز لگائے جائیں گے، لانگ مارچ کے شرکاء اسلام آباد کے داخلی راستوں پر پہنچ گئے تو اسکول کالجزمیں تعطیلات کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تمام اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی جائے گی، پولیس، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور امدادی اداروں کی چھٹیاں منسوخ کردی جائیں گی۔

imran khan

security high alert

islamabad police

pti long march

politics oct 7 22