Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب کا انسداد ڈینگی مہم کو موثر بنانے کا حکم

علاج معالجے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
شائع 06 اکتوبر 2022 08:31pm
وزیراعلیٰ پنجاب (فوٹو :فائل)
وزیراعلیٰ پنجاب (فوٹو :فائل)

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب بھر میں انسداد ڈینگی مہم کو مزید موثر بنانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے لندن سے کابینہ کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے کی جانے والی سرگرمیوں کی موثر مانیٹرنگ اور درست رپورٹنگ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے اقدامات کے ساتھ کلینکل مینجمنٹ پر پورا فوکس کیا جائے، انسداد ڈینگی کی ٹیموں کو نچلی سطح پر متحرک کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرویلنس ٹیمیں ہاٹ سپاٹ علاقوں پر خصوصی توجہ دیں اور مانیٹرنگ ڈیٹا ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کریں، اتوار اور دیگر تعطیلات کے دوران بھی انسداد ڈینگی کیلئے کام جاری رکھا جائے۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ ڈینگی مریضوں کے علاج معالجے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، عوام کو ڈینگی سے بچاؤ کیلئے موثر اقدامات کے بارے میں آگاہی یقینی بنائی جائے۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

Punjab Govt

PMLQ