Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف پاکستانی گلوکار نے اسلام کی خاطر میوزک انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا

اپنی اگلی زندگی سنوارنے کے لیے ہم سب کے پاس اس دنیا میں بہت کم وقت ہے، عبداللہ قریشی
شائع 06 اکتوبر 2022 06:54pm

پاکستانی کے معروف گلوکار عبداللہ قریشی نے اسلام کی خاطر میوزک انڈسٹری کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔

انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں گلوکار عبداللہ قریشی نے لکھا کہ کافی عرصے سے بہت سارے لوگ مجھے پیغامات بھیج رہےتھے یہ جاننے کیلئے کہ میں کیا کررہا ہوں ،میں نے میوزک انڈسٹری سے بریک لیا تھا، میں نے خود کو تلاش کرنے اور یہ سوچنے کے لیے وقفہ لیا کہ میں کون تھا ، کہاں سے آیا تھا اور کیا بننا چاہتا تھا۔

عبداللہ قریشی نے کہا کہ میں میوزک انڈسٹری چھوڑ رہا ہوں اور میں نے مذہبی وجوہات کے بنا موسیقی سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس انڈسٹری میں بہت اچھا وقت گزارا، جس میں موسیقی کی تخلیق، ہزاروں لوگوں کے سامنے کنسرٹ میں پرفارمنس ، محبت اور تعریفیں سمیٹنا ، تنازعات کا سامنا کرنا، غلط فیصلے کرنا ، اچھے دوست بنانا، رول ماڈل کے ساتھ کام کرنا اور وہ سب کرنا جو مجھے پسند ہے شامل ہے۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک زندگی کا اصل مقصد اس سے کہیں بڑھ کر ہے، اپنی اگلی زندگی سنوارنے کے لیے ہم سب کے پاس اس دنیا میں بہت کم وقت ہے۔ الحمداللّٰہ میں اپنے فیصلے سے مطمئن ہوں اور بہتری کی راہ پر گامزن ہوتے ہوئے سچ کھوج رہا ہوں۔ دعا ہے کہ یہ نیا سفر اللّٰہ میرے لیے آسان کرے۔

انہوں نے کہا کہ اب میں کسی کنسرٹ میں پرفارم نہیں کروں گا، نہ ہی کبھی کسی اشتہار میں کام کروں گا۔ براہ مہربانی اس سلسلے میں کوئی مجھ سے رابطہ نہ کرے تاہم ہمارے دین کے دائرہ کار میں آنے والا ہر کام کرکے مجھے خوشی ہوگی۔

یاد رہے کہ ماضی میں جنید جمشید مرحوم، رابی پیرزادہ ، نور بخاری سمیت کئی فنکاروں نے مذہبی بنیادوں پر موسیقی کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔

Abdullah Qureshi