Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹوئٹر نے بھی انسٹاگرام جیسی سہولت فراہم کردی

نئے فیچر میں تصاویر،ویڈیوزاورجی آئی ایف(جِف) فائل ایک ہی ٹویٹ میں پوسٹ کریں
اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2022 11:14am

فیس بک اورانسٹاگرام کی بہ نسبت ٹوئٹرسوشل میڈیا کا قدرے سنجیدہ پلیٹ فارم سمجھا جاتا تھا لیکن اب یہاں بھی صارفین کو کم وبیش دیگرپلیٹ فارمزجیسی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ کی جانب سے متعارف کروائے جانے والے نئے فیچر میں صارفین تصاویر،ویڈیوزاورجی آئی ایف(جِف) فائل ایک ہی ٹویٹ میں پوسٹ کر سکیں گے۔

اس سے قبل دستیاب فیچرزکے تحت ٹوئٹرصارفین ٹویٹ پرٹوئٹ تصاویر اور ویڈیوزکوعلیحدہ علیحدہ تو پوسٹ کرسکتے تھے لیکن ایسا ایک ساتھ کرنا ممکن نہیں تھا۔

انتظامیہ کی جانب سے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب اینڈرائیڈ، آئی او ایس ڈیوائسزپرتصاویر، ویڈیوزاور جی آئی ایف فائلزایک ساتھ شیئرکی جاسکتی ہیں۔

ایسا کرنے کے خواہشمند صارفین کوٹویٹ کمپوزرپرفوٹو، میڈیا، جی آئی ایف آئیکونز پرمطلوبہ فائل کو کلک کرکے اپ لوڈ کرنا ہوگا۔

ایک ٹویٹ میں 4 تصاویر،ویڈیوزیا جی آئی ایف فائلز پوسٹ کرنے کےعلاوہ صارفین تصاویر، ویڈیوزکوبیک وقت ٹیگ بھی کرسکیں گے۔

ٹویٹر

Instagram

New Feature