Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن، بیمار ماہی گیر اسپتال منتقل

ماہی گیروں کو ہر ممکن مدد کیلئے پرعزم ہے، ترجمان
شائع 06 اکتوبر 2022 03:40pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب ریسکیو آپریشن کر کے ماہی گیر کو اسپتال منتقل کردیا۔

ترجمان بحریہ کے مطابق اورماڑہ کے قریب کھلے سمندر میں کشتی پر موجود بیمار ماہی گیر کو ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جبکہ وفات پانے والے 2 ماہی گیروں کی میتیں بھی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ مشکل میں ماہی گیروں کو ہر ممکن مدد کیلئے پرعزم ہے۔

بلوچستان

Pak Navy

ormara