Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

میڈیکل کالجز کیلئے داخلہ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان

20 ہزار نشستوں کے لیے ڈھائی لاکھ طلبہ ٹیسٹ دیں گے
شائع 06 اکتوبر 2022 12:24pm
تصویر فائل
تصویر فائل

ملک بھرکے میڈیکل کالجز کے لئے داخلہ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا کہ ملک بھرمیں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 13 نومبرکو چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں ہوگا۔

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز بلوچستان میں بھی ہوگا۔

پی ایم سی کا کہنا ہے کہ (ایم بی بی ایس) میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ امتحان پاس کرنے کی شرح 55 فیصد اور بی ڈی ایس کے لیے 45 فیصد ہے۔

رجسٹریشن کے لیے پی ایم سی کا پورٹل 10 اکتوبر تک کھلا رہے گا جبکہ ملک بھر میں 20 ہزار نشستوں کے لیے ڈھائی لاکھ طلبہ ٹیسٹ دیں گے۔

پاکستان

medical test

MBBS