ڈالر مسلسل کمزور، روپیہ مزید تگڑا ہوگیا
ڈالر ڈیڑھ ہفتے کے دوران 17 روپے سے زائد سستا ہوچکا ہے
ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپیہ مزید بہتری کی جانب گامزن ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کے روز 2 روپے مزید کمی کے بعد ڈالر 221.94 روپے پر بند ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے ابتدائی چار دنوں میں ڈالر کے قیمت میں 6 روپے 51 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 225 روپے ہے۔
ملک میں ڈالر کے بھاؤ میں ڈیڑھ ہفتے کے دوران 17 روپے سے زائد کی واضح کمی ہوچکی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں 1.70 روپے کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 223.94 ریکارڈ کی گئی تھی۔
SBP
karachi
ڈالر
interbank
Open Market
USD VS PKR
US Dollars
مقبول ترین
Comments are closed on this story.