Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشتون نجی چینل کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیوں کرنے لگے؟

فوادچوہدری کے نسل پرستانہ بیان نےنیا تنازع کھڑا کردیا
شائع 06 اکتوبر 2022 10:04am
تصویر: فائل
تصویر: فائل

وزیراعظم ہاؤس کی آڈیولیکس کا معاملہ قومی سلامتی سے ہٹ کرایک اورپہلو بھی رکھتا ہے، سامنے آنے والے کئی انکشافات کے بعد سیاسی مخالفین کے ایک دوسرے سے متعلق تجزیوں و تبصروں نے بھی معاملے کو رُخ دے دیا۔ فواد چوہدری کے نسل پرستانہ بیان پرسوشل میڈیا پران سے معافی اور نجی چینل کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیاجارہا ہے۔

سابق ڈی جی آئی ایف آئی بشیرمیمن نے دوروزقبل ہیکرہونے کے دعویدارشخص کے اس انکشاف کی تصدیق کی تھی کہ انہیں وزیراعظم ہاؤس کے باتھ روم میں بند کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے:عمران خان، بشریٰ بی بی سے متعلق ہیکرہونے کے دعویدارکے سنگین دعوے

انہوں نے نجی چینل کو انٹرویو میں بتایا تھا کہ عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں اُن کے سامنے مریم نواز کے بارے میں انتہائی غلیظ زبان استعمال کی تھی جس پرنہوں نے اونچی آواز میں عمران خان کو جواب دیا۔ بشیر میمن کے مطابق،”میرا لہجہ دیکھتے ہوئے اعظم خان نے دیکھا کہ معاملہ خراب ہو رہا ہے تو وہ میرا ہاتھ پکڑکر باتھ روم میں لے گئے اور کہا خدا کا واسطہ ہے سر، وزیر اعظم سے اس طرح بات کرتے ہیں“۔

وائرل کلپ میں کاشف عباسی نے معاملے پراعظم خان کا موقف جاننے کے لیے فواد چوہدری سے سوال کیا جس کا جواب دینے کے بجائے کہا کہ،”نہیں وہ تو کہتے ہیں لیکن انہوں (بشیرمیمن) نے بھی تو یہ کہا ہے کہ یہ (اعظم خان ) مجھے سمجھانے کے لیے باتھ روم میں لے گئے تھے“.

مزیدپڑھیے:وزیراعظم ہاؤس میں کیا ہواتھا؟ہیکرکے دعوےکی تصدیق

ساتھ ہی سابق وزیراطلاعات نے پنجابی زبان میں معنی خیزلہجے میں کہا کہ،”بڑا انہوں ( بشیرمیمن ) نے رسک لیا ہے پٹھان کے ساتھ باتھ روم میں جانےکا۔“

اس موقع پرکاشف عباسی نے ردعمل میں ہنستے ہوئےکہا ،”بریک لیتے ہیں ناظرین،بات کہیں اورجارہی ہے۔“

سوشل میڈیا پرفواد چوہدری کے ان نسل پرستانہ جملوں کے خلاف سخت ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔

سربراہ عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخواہ ایمل ولی خان نے پشتوزبان میں کی جانے والی اپنی ٹویٹ میں فوادچوہدری سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا،”میں اپنی برادری سے اپیل کررہا ہوں کہ آج فواد چوہدری نامی شخص نے اے آروائی نیوز (آف دی ریکارڈ پروگرام) پر پوری پشتون برادری کی توہین کی۔ پوری قوم اس چینل کا بائیکاٹ کرے جب تک یہ ٹی وی پر براہ راست معافی نہیں مانگتا“۔

ساتھ ہی انہوں نے پوری قوم سے بھی متعلقہ چینل کی جانب سے آن ائرمعافی مانگنے تک بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔

ٹوئٹرپرکیے جانے والے تبصروں میں پشتون برادری سے تعلق رکھنے والے اور دیگرصارفین کی جانب سے بھی چینل کے بائیکاٹ اور فواد چوہدری سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتےہوئے ایسے بیان کی سخت مذمت کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ دوروز لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے Hackerr_HC ’ کے ہینڈل سے منسوب مواد اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرشیئر کیا تھا، نجی چینل پرآن ائرخبرکے اسکرین شاٹس میں عمران خان، بشریٰ بی بی اور ان کی دوست فرح گوگی کے علاوہ سابق ڈی ایف آئی بشیرمیمن سے متعلق انکشافات سامنے آئے تھے۔

ہیکرکی جانب سے دعویٰ دکھایا گیا تھا کہ ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن کو عمران خان کے حکم پروزیراعظم ہاؤس کے باتھ روم میں بند کیا گیا تھا، اور بات منوانے کے لیے انہیں دھمکیاں بھی دی گئیں۔

pti

fawad chaudhry

imran khan

Bashir Memon

audio leak

ARY

#Hacker