Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اٹلس گروپ نے 6 ماہ میں 12 ہزارموٹر سائکلیں برآمد کیں

عالمی مارکیٹ میں پاکستانی آٹوپارٹس کی برآمد میں اضافہ
شائع 06 اکتوبر 2022 11:11am
تصویر: فائل
تصویر: فائل

اٹلس گروپ نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران 12 ہزار موٹرسائیکلیں بیرون ملک برآمد کی ہیں۔

کمپنی کی مطابق اٹلس گروپ نے برآمد کی گئی موٹرسائیکلوں کے ساتھ اضافی آٹو پارٹس بیرون ملک برآمد کیے جن کی مالیت تقریباً 2 ملین امریکی ڈالر ہے۔

اٹلس گروپ نے بتایا کہ مارکیٹ میں یہ پیش رفت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کے آٹو پارٹس اوردیگر مصنوعات پسند کیے جاتے ہیں۔

کمپنی مستقبل میں موٹر سائیکلوں اورپُرزوں کی عالمی مارکیٹ میں مزید برآمدی پرغورکر رہی ہے۔

اٹلس ہونڈا کے نمائندے آفاق احمد نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ مارکیٹ میں ہم اپنی برآمد بڑھانے کا عزم رکھتے ہیں لیکن صحیح حکومتی تعاون ہو تومارکیٹ تک رسائی کرنے میں آٹو انڈسٹری اور پارٹس مینوفیکچررز کے لئے مواقع بڑھیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے بننے والے پارٹس ابھی نگرانی میں جبکہ ہم تشخیصی معیار پر خصوصی زور دیتے ہیں، جوعالمی سطح پر سپلائی چین کا حصہ بننے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

Automotive

Atlas Group

Motorcycles