Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک ہلاک، دو زخمی

خفیہ اطلاع پر کورنگی میں ڈاکو پکڑا گیا، چھننے گئے فون برآمد
شائع 06 اکتوبر 2022 08:08am

کراچی میں تین الگ الگ واقعات میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک دو زخمی ہو گئے جب کہ کورنگی میں پولیس نے چھاپہ مار کر ایک مبینہ ڈاکو کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق صبح سویرے نادرن بائی پاس پر معمار کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں بلال جاں بحق ہو گیا۔

اس سے قبل منگھوپیر میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں حیدرعلی نامی نوجوان زخمی ہو گیا جسے عباسی شہید منتقل کر دیا گیا۔

کورنگی6الیاس گوٹھ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 22سالہ عباس نامی زخمی ہوا۔ اسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق کورنگی پولیس نے انٹیلی جنس بنیاد پر کاررواٸی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، 2 چھینے ہوئے موباٸل اور نقدی برآمد ہوئی۔

Karachi Crime