Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم مولاجٹ پنجابی کی وجہ پوری سمجھ نہیں آتی تھی، فواد خان

فواد خان کی فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ 13 اکتوبرریلیز کی جائیگی
شائع 06 اکتوبر 2022 12:12am

فواد خان کا کہنا ہے کہ انہوں سلطن راہی والی مولا جٹ کے صرف چند مناظر دیکھ رکھے تھے اور پنجابی چونکہ بولنی نہیں آتی تھی اس لیے کچھ سمجھ بھی نہیں آتی تھی۔

اداکار فواد خان ایکشن سے بھرپور پنجابی فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ کے ذریعے بڑی اسکرین پر واپسی کیلئے تیار ہیں، فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ 13 اکتوبرریلیز کی جائیگی

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران فواد خان نے کہا کہ میری یادداشت بہت کمزور ہے جو میں نے فلم میں پنجابی زبان کے جو الفاظ بولے تھے ،وہ اب بھول چکا ہوں گا،یقیناً فلم دیکھوں گا اور اپنے ڈائیلاگ سنوں گا تو پھر سے ان کے مطلب پوچھوں گا،مجھے پنجابی بالکل بھی بولنی نہیں آتی،میرے گھر میں بھی کبھی پنجابی بولنے والا ماحول نہیں رہا۔

مولاجٹ کے کردار سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ تو مذاق کی بات ہے لیکن مولاجٹ کے کردار کو کرنے کیلیے میری ریسرچ خاصی محدود تھی۔

انہوں نے کہاکہ مولاجٹ پرانی فلم تھی، میں نے ساری فلم دیکھی بھی نہیں تھی صرف چند مناظر دیکھ رکھے تھے اور پنجابی چونکہ بولنی نہیں آتی تھی اس لیے کچھ سمجھ بھی نہیں آتی تھی۔

انہوں نے کہاکہ کہانی کے حساب سے دیکھیں تو مولاجٹ مختلف دور کی فلم ہے اور دا لیجنڈ آف مولاجٹ آج کے دور کی فلم ہے، جس طرح سے سلطان راہی نے مولاجٹ کے کردار کو کیا تھا اس کو اسطرح کرنا میرے لیے ناممکن تھا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ سلطان راہی کے کریڈٹ پر جتنا بہترین کام ہے وہ اس کے قریب بھی نہیں پہنچ سکتے۔

فواد خان کی نئی فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ آئندہ ہفتے 13 اکتوبر پاکستان بھر میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔

Fawad Khan

The Legend of Maula Jatt