Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نورا فتیحی فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میوزک ویڈیو کا حصہ بن گئیں

فیفا ورلڈ کپ 21 نومبر سے قطر میں شروع ہو رہا ہے
شائع 05 اکتوبر 2022 11:52pm

بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی فٹبال کے انٹرنیشنل مقابلے فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میوزک ویڈیو کا حصہ بن گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبان اس بار قطر کرنے جا رہا ہے جس میں نورا فتیحی بھارت کی نمائندگی کریں گی۔

بالی وڈ اسٹار فیفا کی آفیشل میوزک ویڈیو کا حصہ ہوں گی جبکہ وہ فیفا ترانے پر پرفارم بھی کریں گی۔ اس سال کا ترانہ گلوکار ریڈ ون نے تیار کیا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں نورا فتیحی نہ صرف پرفارم کریں گی بلکہ گانا بھی گائیں گی۔ ایونٹ میں مشہور شخصیات پٹبل، جینیفر لوپیز اور شکیرا بھی جلوہ گر ہوں گی۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 21 نومبر سے قطر میں شروع ہو رہا ہے جس کا فائنل 18 دسمبر کو ہوگا۔ اس دوران کُل 64 میچ کھیلے جائیں گے۔

FIFA World Cup 2022

Nora Fatehi