Aaj News

منگل, دسمبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Akhirah 1446  

بریڈپٹ نشے میں اپنے بچوں پر تشدد کرتے تھے؟ انجیلنا کا بیان

اداکارہ نے بریڈ پٹ کی جانب سے بدسلوکی کے الزامات کی تفصیل عدالت میں پیش کردی
شائع 05 اکتوبر 2022 09:01pm

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے اپنے سابق شوہر اور اداکار بریڈ پٹ کی جانب سے بدسلوکی کے الزامات کی تفصیل عدالت میں پیش کردی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انجلینا کے وکیل نے عدالتی کارروائی کے دوران کہا کہ بریڈپٹ کا رویہ بچوں کے ساتھ اچھا نہیں ہوتا تھا، وہ بعض اوقات نشے کی حالات میں اُن کو تشدد کا نشانہ بنایا کرتے تھے ۔

انجلینا جولی کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی تفصیلات میں بتایا کہ “2016 میں ایک پرواز کے دوران بریڈ پٹ نے ان کا سر پکڑ کر جھنجھوڑا، پھر ان کے ایک بچے کا گلا گھونٹا اور دوسرے بچے کو مارا “۔

قبل ازیں انجلینا جولی نے اپنے سابق شوہر پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اُن کی مشترکہ جائیداد پر قبضہ کررکھا ہے۔

اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بریڈ پٹ نے اُنہیں خاموش کروانے کے لیے ان سے ایک کانٹریکٹ پر دستخط بھی کروائے تاکہ اُنہیں شادی کی تفصیلات پھیلانے سے روکا جاسکے اور اداکار نے مشترکہ جائیداد کے کچھ تعمیراتی کاموں پر کئی ملین ڈالرز بھی خرچ کیے ہیں۔

یادرہے کہ 14 ستمبر 2016 میں انجلینا جولی اور ان کے سابق شوہر بریڈ پٹ کے درمیان نجی پرواز میں بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

واضح رہے کہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے 2014 میں شادی کی تھی تاہم اختلافات کے باعث انجلینا جولی نے 2016 میں بریڈ پٹ سے علیحدگی کے لیے درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے 2019 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی۔

Angelina Jolie

brad pitt