Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’مریم بی بی ایک ایسا ہسپتال بنا لیتیں جہاں تمہارے خاندان کا علاج ہو جائے‘

مریم کہتی ہے سرجری کے لئے باہر جا رہی ہوں، پاکستان کے ڈاکٹروں کو اپنا کام آتا ہے، یاسمین راشد
شائع 05 اکتوبر 2022 08:56pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ مریم بی بی تم ایک ایسا ہسپتال بنا لیتیں جہاں تمہارے خاندان کا علاج ہو جائے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ مریم کہتی ہے میں سرجری کے لئے باہر جا رہی ہوں، میرے پاکستان کے اندر 11 آپریشن ہو چکے ہیں، پاکستان کے ڈاکٹروں کو اپنا کام آتا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ مریم صفدر کو لاہور کالج میں داخلہ نہیں ملا تو ان کے والد نے پرنسپل کو ہٹوا دیا، انہیں بعد میں میڈیکل کالج میں بھی داخلہ نہیں ملا، ان کی شروع سے ہی ٹریننگ ٹھیک نہیں ہوئی، آپ نے ہمیشہ میرٹ کی دھجیاں اڑائی ہیں۔

سابق صوبائی وزیرِ صحت نے کہا کہ 2016 میں پانامہ لیکس آئیں تو آپ کے والد پرائم منسٹر تھے، عمران خان تب ایک ایم این اے کی سیٹ پر تھے، جاننا چاہتے ہیں کہ وہ پیسہ کہاں سے آیا جس سے فلیٹ خریدے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ ڈار صاحب واپس آئے کسی نے پوچھا کہ وہ 5 سال کہاں تھے؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپر ملز کا کیس کھولا جائے تو منی لانڈرنگ کا پتہ چل جائے گا، ڈار صاحب کو اسی لئے باہر چھوڑ آئے کہ ڈار صاحب ڈر جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بیانہ بلکل سچ ثابت ہوا ہے، جس دن ہم لانگ مارچ کریں گے اتنا بندہ نکلے گا کہ سب حیران ہو جائیں گے، ہم سب کی نئی تنظیمیں بنی ہیں اور حلف لینا کون سی بڑی بات ہے۔

Maryam Nawaz

Yasmin Rashid

politics oct 5 22